ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان زمبابوے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، سیریز میں پاکستان کی فیصلہ کن برتری

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن )پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان بابر اعظم اور حیدرعلی کی نصف سنچریوں کی مدد سے زمبابوے کی جانب سے دیے گئے آ سان ہدف کو 2 وکٹوں پر 137 رنز بنا کر 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز بھی اپنے نام کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو

پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو حارث رؤف نے میچ کے دوسرے ہی اوور میں برینڈ ٹیلر کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔ کپتان چمو چبابا اور شان ولیمز نے دوسری وکٹ کے لیے 25رنز جوڑ کر اسکور کو 30 تک پہنچایا ہی تھا کہ زمبابوین کپتان کو بھی حارث نے چلتا کردیا۔ زمبابوین ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ فہیم اشرف نے پاکستان کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے ان فارم شان ولیمز کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اسکور 65 تک پہنچا تو دوسرا ٹی20 میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے اپنے ایک ہی اوور میں سکندر رضا اور گزشتہ میچ میں 70 رنز کی اننگز کھیلنے والے ویزلے میڈھویرے کو پویلین لوٹا دیا اور زمبابوے کی ٹیم پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔ریان بوری نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے 32 رنز بنائے اور ٹیم کو قدرے بہتر ہدف دینے میں مدد کی جبکہ چیگمبورا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے فخر زمان شروع میں ہی صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان بابر اعظم نے نوجوان بلے باز حیدر علی کے ہمرا

اسکور کو پراعتماد انداز میں ا?گے بڑھایا اور 100 رنز کی شراکت قائم کی۔بابراعظم 51 رنز بنانے کے بعد 110 کے اسکور پر ا?ؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔حیدر علی نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 66 رنز بنائے اور ٹیم کو 16 ویں اوور کی پہلی گیند پر 8 وکٹوں سے

فتح دلائی، خوشدل شاہ نے 11 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔پاکستان نے اس کامیابی کے ساتھ ہی 3 میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔حیدر علی کو پراعتماد اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…