ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی امپائر احسن رضا کا ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ، اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے ایمپائر بن گئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)علیم ڈار کے بعد پاکستان کے نامور امپائر احسن رضا نے بھی نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور 50ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے،احسن رضا نے 49ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا تاہم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹی20 میچ میں امپائرنگ کی بدولت وہ 50ویں انٹرنیشنل ٹی20

میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے،راولپنڈی میں دوسرے ٹی20 میچ سے قبل علیم ڈار نے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کر کے اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔احسن رضا نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا میں دنیا میں 50 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا امپائر بنوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سپورٹ حاصل رہی جس کی وجہ سے میں اس مقام پر پہنچا ہوں۔2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے امپائر نے کہا کہ وہ حادثہ گزر چکا ہے اور میں اس کو بھول چکا ہوں، اب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں اور میں چاہتا تھا کہ لوگ مجھے میری امپائرنگ سے یاد رکھیں۔احسن رضا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپنگ کرتے تھے اور وہ سمجھتے ہیں ان کے درست فیصلوں میں اس تجربے کا بھی بہت عمل دخل ہے جو انہیں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح امپائرنگ میں ہر گیند پر فیصلہ نہیں کیا جاتا، بالکل اسی طرح وکٹ کیپنگ میں ہر گیند پر کیچ یا اسٹمپ نہیں آتا اس لیے آپ کی توجہ مستقل برقرار رہتی ہے۔پاکستانی امپائر نے کہا کہ اب امپائرنگ ایک پیشے سے بڑھ کر ہے

کیونکہ کھیل میں حد سے زیادہ ٹیکنالوجی آنے کی وجہ سے امپائرز کو بہت زیادہ فوکس کرنا پڑتا ہے۔دلچسپہ امر یہ ہے کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچوں میں امپائرنگ والے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر بھی پاکستان ہی کے علیم ڈار کا ہے جو اب تک 47 ٹی20 میچوں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔اس فہرست میں تیسرا نمبر انگلینڈ کے ای این گولڈ کا ہے جو 37 ٹی

20 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ چند قبل ہی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کی بدولت علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کرنے والے امپائر بن گئے تھے اور یہ بات پاکستان کے لیے

کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ 132 میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز بھی علیم ڈار ہی رکھتے ہیں۔اس طرح کھیل کے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز پاکستانی آفیشلز کے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…