پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹیاں اللہ کا بہترین تحفہ ہیں  شاہد آفریدی کا اپنی تمام بیٹیوں سے محبت کا اظہار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا بھر میں مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ماضی کے مقابلے میں وقت ہے کہ وہ عروہ کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھ سکیں۔

سوشل میڈیا اکائونٹس پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر کے ساتھ پیغام میں اپنی تمام بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں اللہ تعالیٰ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیا۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے خاص کر کہ وہ جب بڑی ہو رہی تھیں تاہم اب وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے پاس اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے لئے وقت ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ عروہ سمیت تمام بچوں کی حفاظت فرمائے۔سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹس پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ہمراہ جو تصاویر شیئر کیں وہ انکے مداحوں کو بیحد پسند آئیں جن پر کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس کئے گئے اور ہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے۔شاہد آفریدی 5بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ اس سال فروری میں پیدا ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…