ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ ،بابر اعظم کا تینوں فارمیٹس میں بڑا اعزاز، 

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج  ہفتے سے شروع ہونئے والی ٹی20 سیریز کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس دوبارہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کا عالمی نمبر ایک بلے باز بننے کا نادر موقع ہے۔زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 125 رنز کی عمدہ اننگز سمیت مجموعی طور پر

سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابر اعظم ٹی20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک عرصے تک عالمی نمبر ایک رہے اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس میں واحد ایسے بلے باز ہیں جو صف اول کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان کے کپتان جنوری 2018 سے اب تک چار مختلف مواقع پر عالمی نمبر ایک رہتے ہوئے مجموعی طور پر ٹی20 میں 774 دن تک سرفہرست بلے باز رہے ہیں اور رواں سال ستمبر تک بھی وہ اس منصب پر فائز تھے۔تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا جو ان سے صرف 8 پوائنٹس کے فاصلے سے نمبر ایک بلے باز ہیں اور سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت بابر دوبارہ عالمی نمبر ایک بلے باز بن سکتے ہیں۔اسی طرح سیریز میں اسپن بالنگ آل رانڈر عماد وسیم کی نظریں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر اچھی رینکنگ کے حصول پر مرکوز ہو گی جو اس وقت بالر کی عالمی درجہ بندی میں 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔عماد بھی 2017 اور 2018 میں مجموعی طور پر 146 دن تک عالمی نمبر ایک بالر رہ چکے ہیں۔آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے انعقاد میں ایک سال رہ گیا ہے اور ایسے میں تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ماضی میں عالمی نمبر دو بلے باز فخر زمان مستقل ناقص کارکردگی کی وجہ سے 22ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 2007 میں کیریئر کی بہترین نویں پوزیشن حاصل کرنے والے بیٹنگ آل رانڈ محمد حفیظ بھی 42ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 275 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 271 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 266پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور زمبابوے 181 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…