ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

شاہین شاہ آفریدی نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل صرف وقار یونس کے پاس ہی تھا، پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کر دیے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020

راولپنڈی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں اپنے کیرئیر کی بہترین رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی درجہ بندی کے تحت محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا دوسری پوزیشن سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 49 رنز

کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی عالمی رینکنگ میں 8 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ان کے علاوہ ٹاپ ٹونٹی باؤلرز میں شامل پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد عامر ہیں جوآٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ سیریز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض بھی چھ درجہ ترقی پاکر 60ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز کے آخری میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد حسنین 202ویں پوزیشن سے 120 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر باؤلرز میں شاداب خان کا 30واں، عماد وسیم کا 40واں، عثمان شنواری کا44واں اور حسن علی کا 49واں نمبر ہے۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے،بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے اورافغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں گوکہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر برقرا ر ہیں تاہم زمبابوے کے خلاف سیریز میں 221 رنز بنانے والے بابراعظم کے پوائنٹس کی تعداد 837 ہوگئی جوکہ گزشتہ رینکنگ کی نسبت 8پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کررہی ہے۔ بھارت کے روہت شرما ان سے 18 پوائنٹس زیادہ حاصل کرکے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جن کے پوائنٹس کی تعداد 871 ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں امام الحق کا 12واں، فخر زمان کا 18واں اور حارث سہیل کا33واں نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…