پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جذباتی شین واٹسن نے آئی پی ایل کے آخری میچ  سے قبل ایسا اعلان کردیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (یواین پی) سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے پروفیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جذباتی شین واٹسن نے آئی پی ایل کے آخری میچ سے قبل چنائی سپنر کنگز کے ڈریسنگ روم میں یہ اعلان کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق

واٹسن ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت جذباتی تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اس فرنچائز کے لیے کھیلنا ان کے لیے فخر کی بات تھی۔39 سالہ شین واٹسن نے 2015ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی لیکن بگ بیش لیگ اور آئی پی ایل سمیت ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنا کیریئر 3874 رنز، 92 وکٹوں اور 40 کیچز کے ساتھ ختم کیا۔ واٹسن نے سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کے علاوہ اپنے آخری 4 سال سڈنی تھنڈرز کے ساتھ گزارنے کے بعد گذشتہ سال بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے پی ایس ایل کے پانچوں ایڈیشنز کھیل کر 46 میچز میں 32.40 کی اوسط سے 1361 رنز سکور کیے، انہوں نے یہ رنز 138.59 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے اور 9 نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔شین واٹسن نے 2002ء میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے آسٹریلیا کے لئے 10950 بین الاقوامی رنز بنائے تھے اور کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑیوں میں سے ایک بنے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…