ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے، گندگی دیکھنے کے بعد وسیم اکرم کراچی والوں سے پھر ناراض ہوگئے

1  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

سابق کپتان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مرتبہ پھر کراچی کی عوام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساحل پر کوڑے دان لگا دئیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سارا کوڑا کوڑے دان سے باہر پھینکا گیا ہے اور پھر سارے کہتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ آپ حکومت کو چھوڑیں پہلے آپ سارے خود تو صاف ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورے ساحل کو سی بی سی کے لوگوں نے اتنی مشکلوں سے صاف کیا تھا اور یہ پھر سے گندا ہو گیا ہے، دو تین کوڑے دان پڑے ہیں لیکن مجال ہے کہ آپ لوگ کوڑا دان استعمال کر لیں۔سابق کپتان نے کہا کہ تھوڑی سی شرم ہونی چاہیے ہم سب کو، میں یہ دیکھ کر اور بیوی کو یہ دکھا کر شرمندہ ہو گیا کہ یہ ہفتہ پہلے صاف ہوا تھا اور دوبارہ گندا کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سی ویو پر گندگی کے حوالے سے آواز اٹھائی تھی۔اس تنقید کے اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ گئی تھی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…