پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز کے اسپانسرز کا اعلان

30  اکتوبر‬‮  2020

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کیلئے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر  لیگ  میں شامل ان تینوں میچوں کا ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسر

جبکہ سروس ٹائرزنیتین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہنا ہے کہ وہ برائیٹو پینٹس، آئی ٹیل موبائل اور سروس ٹائرزکو پی سی بی کے ساتھ شراکت داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ان اسپانسرز کا کرکٹ کی فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے پر ان کے مشکور ہیں۔برائیٹو پینٹس کے خواجہ زین سکہ کا کہنا تھا کہ برائیٹو پینٹس کا کرکٹ سے ایک خاص تعلق ہے اور وہ ماضی کی طرح پاکستان کرکٹ سے اپنی شراکت داری کو مزیدفروغ دیتے رہیں گے۔آئی ٹیل موبائل کی نمائندگی کرتے ہوئے ذیشان یوسف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی اسپانسرشپ میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹیل پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہواایک موبائل برانڈ ہے اور وہ اس دوران کرکٹ  کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے کاخواہشمند ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…