پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے سے میچز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان،بابر اعظم کا خصوصی پیغام

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف،

عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی شامل ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے، لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ کی صلاحیت ہے اس ہی کے مطابق کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی ملنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہے اس کو بہتر بناؤں، میں ہر میچ سے پہلے خود پر اعتماد رکھتا ہوں اور پلاننگ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی کپتان نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی واقعی یاد آتی ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شائقین کو بہت یاد کیا تھا۔خیال رہے کہ پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہوگا۔لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…