چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے قومی کک  باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کی قسمت جاگ گئی

28  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(یواین پی)چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والے قومی کک باکسنگ چیمپئن نثار احمد خان کی قسمت جاگ اٹھی، پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر عامر خان نے نثار احمد خان سے رابطہ کرکے لاہور میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں شرکت کی دعوت دے دی۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے

تعلق رکھنے والے نثار احمد خان کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں، وہ کک باکسنگ اور باکسنگ میں کئی میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں، نثاراحمد 52 کلو ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں قومی سطح پر کک باکسنگ چیمپئن ہیں جبکہ وہ اسی درجے میں سندھ کے باکسنگ چیمپئن اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں تاہم وہ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے چائے کے ہوٹل پرکام کرنے پر مجبور تھے۔نثاراحمد خان دن بھر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں چائے کے ہوٹل پر کام کرنے کے بعد شام میں باکسنگ اور کک باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں۔نثار احمد خان کا کہنا ہے کہ میری محنت رنگ لے آئی، سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامرخان نے مجھ سے رابطہ کر کے لاہور میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی ہے، یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور اس پر میں بہت مسرور ہوں، میں لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں بہترین کارکردگی پیش کرکے عامر خان کو متاثر کرنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…