ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے، فرانس کی نمائندگی سے انکار کرنے والے مسلم فٹبالر کھل کر بول پڑے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (این این آئی) مانچسٹر یونائیٹڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی۔پال پوگبا نے انسٹاگرام پر اپنی

پوسٹ میں خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے۔فٹبالر کے مطابق وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کیلئے مجھے استعمال کرکے ایک انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔پوگبا کے مطابق وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں، میڈیا کے کچھ نمائندے خبر بناتے وقت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق نہیں کرتے اور صحافتی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس کا کسی کی زندگی پر کیا اثر ہوگا۔ فرانسیسی مسلم فٹبالر نے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…