پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے نام فائنل کر لیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے نام فائنل کر لیا گیا، پی سی بی نے بلے باز بابر اعظم کو ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ کر لیا، حتمی اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو

کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اظہر علی کیلئے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اظہر علی کی بجائے محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اب تردید کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم کو ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی تینوں طرز کی ٹیموں کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ چند روز کے دوران غور و فکر کرنے کے بعد فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ اظہر علی برطرفی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی قیادت میں اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…