اظہر علی کی کپتانی کھٹائی میں پڑ گئی

23  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بحثیت کپتان اور بیٹسمین کارگردگی کا ازسر نو جائرہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی اظہر علی سے تفصیلی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی اظہر علی سے ملاقات ہونا باقی ہے۔ان ملاقاتوں کے بعد کارگردگی کی بنیاد پر اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جہاں اسکواڈ کے ساتھ ہی کپتان کا بھی اعلان کیا جائے گا۔پی سی بی نے اظہر علی کو سیز 2020-21 تک ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔جب کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتان کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو صرف وائٹ بال کرکٹ کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اظہر علی کی قیادت میں اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔ اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…