ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دورہ پاکستان سے قبل زمبابوے کی  ٹیم  کے دو اہم کھلاڑیوں  کو کرونا ، ٹیسٹ مثبت نکل آئے 

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ زمبابوے کی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔پاکستان کے اعلان کردہ 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں ریگس چکابوا اور ٹمی سین موروما بھی شامل تھے جنہیں پاکستان کا سفر کرنا تھا

لیکن انہیں پاکستان پہنچنے والے 20رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔چکابوا اور مروما ہرارے کی زمبابوے کرکٹ اکیڈمی میں بائیو سیکیور ببل میں ایک ہی کمرے میں رہ رہے تھے اور دونوں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس کے بعد جو کھلاڑی بھی ان سے رابطے میں آئے تھے ان کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیے گئے جس کئے نتیجے میں سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان کا حصہ نہیں بنایا گیا۔یہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود زمبابوے کا دورہ پاکستان کھٹائی میں نہیں پڑا اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جسے یہاں پہنچنے سے قبل ان چاروں افراد سے الگ ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔پاکستان روانگی سے قبل تمام افراد کے ٹیسٹ منفی اور پاکستان آنے کے بعد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی رہے۔اس وقت زمبابوین ٹیم قرنطینہ میں ہے جس کا خاتمہ منگل کو ہو گا اور اس قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چکابوا اور مروما اور سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین انفیکشن کی زد میں آئے اور کووڈ19 کے پروٹوکول کے تحت وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔بورڈ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ چاروں افراد جلد صحتیاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…