اسکردو (این این آئی)اسکردو نے دنیا کے بلند ترین بیس بال میدان کا اعزاز حاصل کر لیا۔بیس بال کی عالمی گورننگ باڈی ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسکردو اب دنیا کا بلند ترین مقام ہے جہاں بیس بال کا انعقاد ہو رہا ہے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اس ماہ کے آخر میں اسکردو اور گلگت میں بیس بال کی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن نے اپنی حالیہ ریلیز میں اسکردو کے بیس بال میدان کو دنیا کا بلند ترین مقام قرار دیا ہے اور لکھا کہ اسکردو بیس بال میچ کی میزبانی کے بعد امریکا کے بلند ترین بیس بال میدان ڈینور کلراڈو کو پیچھے چھوڑ دے گا۔یاد رہے کہ اسکردو کا بیس بال میدان 7 ہزار 310 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جب کہ ڈینور کلراڈو کا بیس بال میدان 5 ہزار 130 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال نے اسکردو میں بیس بال اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔