عمران خان پر مکمل اعتمادکا اظہار باکسر عامر خان کا پاکستانی سیاست میں حصہ نہ لینے کااعلان

22  اکتوبر‬‮  2020

لندن (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہاہے کہ ملک کو ایک زبردست وزیراعظم عمران خان کی قیادت میسر ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا

پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنی مشاورتی ٹیم سے بات چیت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کی پیشکش کو مسترد کردوں۔انہوں نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک چلانے کیلئے بنائی جانے والی تمام حکمت عملیوں کو سراہا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ ملک کو ایک زبردست وزیر اعظم کی قیادت میسر ہے اور انہیں عمران خان پر اعتماد ہے۔عامر خان کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے فلاحی کاموں کو ایسے ہی جاری رکھیں گے۔باکسر نے اپنے بیان میں کہاکہ اپنے فلاحی کاموں کو ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی جاری رکھوں گا اور دنیا کو ایک بہتر اور محفوظ مقام بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے اپنے طویل سوشل میڈیا پیغام میں پاکستانی سیاست میں انٹری دینے کے حوالے سے عندیہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…