دبئی(یواین پی)آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے۔آئی سی سی چیئرمین کی پوسٹ کیلئے صرف 2امیدوار ہی میدان میں اترے ہیں ان میں سنگاپور کے کونسل کے قائم مقام چیئرمین عمران خواجہ اور نیوزی لینڈ کے گریگ برکلے شامل ہیں۔ عمران خواجہ کو پی سی بی اور آئی سی سی کی غیرجانبدار خاتون ڈائریکٹر اندرا
نوئی سمیت بعض دیگر ممبرز کی حمایت حاصل ہے۔برکلے کو بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سپورٹ ہے، انھیں چیئرمین بننے کی خاطر 16ممبران میں سے کم سے کم 11 ووٹ چاہئیں، اگر جنوبی افریقہ پر حکومتی مداخلت کے سبب پابندی لگی تو برکلے کی کامیابی کا امکان متاثر ہوسکتا ہے۔