پی ایس ایل کے باقی میچز کب اور کس شہر میں کھیلے جائینگے؟پی سی بی نے تاریخوں اور وینیو کا اعلان کردیا

21  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) پی ایس ایل کے باقی میچ 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے

اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جب کہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جب کہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائیگا۔دریں اثناانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل ) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر سمت پٹیل نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ‘میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کے خواہشمند ہیں۔انگلینڈ کے بھاری بھرکم 35 برس کے بائیں ہاتھ کے باؤلر سمت پٹیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ٹیم لاہور قلندرز کی فتح کے کیلئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہین آفریدی اور حفیظ کا فارم میں ہونا لاہور قلندرز کیلئے اچھی بات ہے۔سمت پٹیل نے کہا کہ قلندرز میں ہر کوئی جیت کیلئے کھیلتا ہے، ٹیم میں کوئی بھی خودغرض پلیئر نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…