دورہ پاکستان ، انگلینڈ کر کٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیا

20  اکتوبر‬‮  2020

لندن (یواین پی) پاکستان جانا ہے یا نہیں، ہر انگلش کرکٹر خود فیصلہ کرے گا. پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کو جنوری میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے مختصر دورے کی دعوت دی ہے،اگر ای سی بی ٹور کا فیصلہ کرلے تب بھی اپنے کھلاڑیوں کو یہ اختیار دے گا کہ سیکیورٹی خدشات پر

وہ دستبردار بھی ہوسکتے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے پر بھی پلیئرز کے پاس انفرادی طور پر فیصلے کا اختیار ہوگا، ورلڈ کپ 2019ء کے فاتح کپتان این مورگن نے 2016ء میں بنگلادیش کا دورہ کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ای سی بی کے ترجمان نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس بار بھی یہی پروٹوکول اختیار کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے انگلش ٹیم بھیجنے کی دعوت پر بات چیت ابھی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے، بورڈ کو اس حوالے سے بہت سی چیزوں کا جائزہ لینا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق پروٹوکول، بائیوببلز اور سکیورٹی کے ساتھ مصروف ترین انٹرنیشنل شیڈول کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2005ء میں کیا تھا، رواں برس انگلینڈ کے معین علی، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن اور ڈیوڈ مالان سمیت ایک درجن انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان میں پی ایس ایل 5 کھیلی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…