فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پریس کانفرنس میں آبدید ہ ہوگئے

  ہفتہ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:23

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل آبدیدہ بھی ہو گئے اور اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ہمیشہ پاکستان کیلئے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی، کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا۔عمر گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے

لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اللہ نے مجھے بہت عزت دی جس پر مجھے فخر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں وسیم اکرم اور سرفراز احمد نے بہترین کیرئیر پر عمل گل کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک ویڈیو کے ذریعے عمر گل کو 20 سالہ طویل کیرئیر پر مبارکباد پیش کی۔خیال رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163، 130 ایک روزہ میچوں میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔عمر گل نے پاکستان کے لیے پہلا ایک روزہ میچ اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا جب کہ اسی سال اگست میں انہوں نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، اور فاسٹ بولر نے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کینیا کے خلاف ستمبر2007 میں کھیلا۔

زیرو پوائنٹ

مولانا روم کے تین دروازے

ہم تیسرے دروازے سے اندر داخل ہوئے‘ درویش اس کو باب گستاخاں کہتے تھے‘ مولانا کے کمپاﺅنڈ سے نکلنے کے تین اور داخلے کا ایک دروازہ تھا‘ باب عام داخلے کا دروازہ تھا‘ کوئی بھی شخص اس دروازے سے مولانا تک پہنچ سکتا تھا‘شاہ شمس تبریز بھی اسی باب عام سے اندر آئے تھے‘ مولانا صحن میں تالاب ....مزید پڑھئے‎