ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ناصر جمشید کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان رہائی ملتے ہی ناصر جمشید کو برطانیہ سے بے دخل کردیا جائے گا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی رہائی 21 اکتوبر کو ہورہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انگلینڈ کی جیل میں قید  اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ناصر جمشید کو مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے 17 ماہ قید کی

سزا سنائی تھی۔اس وقت ناصر جمشید انگلیںڈ کی جیل میں ہیں اور 21 اکتوبر کو رہا ہونگے۔رہائی کے بعد انھیں پاکستان ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید پر10 سال کی پابندی لگائی تھی۔دبئی میں 9 فروری 2017 کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کا میچ ہوا اور شرجیل خان کریز پر پہلے سے طے شدہ اشارہ دیتے ہوئے پہنچے۔ کرکٹر نے دوسرے اوور کی پہلی 2 گیندوں پر رن نہیں بنایا اور تیسری گیند پرصفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ناصر جمشید کو 13 فروری 2017 کو ان کے گھر، انور کو دبئی سے واپسی پر ہیتھرو ائرپورٹ جبکہ اعجاز کو شیفیلڈ میں واقع ان کے گھرسے گرفتارکیا گیا۔واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹریبونل سماعتوں کے بعد ناصرجمشید، خالد لطیف، شرجیل خان اور محمد عرفان کو معطل کر دیا تھا۔ ناصرجمشيد پر10 دس سال کی پابندی عائدکی گئی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیئرتفتیشی افسر آئن میک کونل کا کہناتھا کہ ان افراد نے پیشہ وارانہ اورانٹرنیشنل کرکٹ تک رسائی کا غلط استعمال کیا اور مالی فائدے کے لیے عوام کے اعتماد کو دھچکا پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…