لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔ چیف سلیکٹر کے عہدہ اب کس دیا جانے کا امکان ہے ، حیران کن نام سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر
محمد اکرم کو نیا چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر ددیا ہے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جا رہی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کی وجہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی یا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے ۔