امام الحق نیشنل ٹی 20 کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

13  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی امام الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے اب تک 292 رنز بنائے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، امام الحق بلوچستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں، امام الحق نے مجموعی طور پر اب تک 292 رنز بنائے ہیں اور ان میں ان کی 94، 80 اور 92 کی

اننگز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان آلراؤنڈر حسان خان کی 22 گیندوں پر 51رنز کی شراکت کی بدولت بلوچستان کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سندھ نے 174 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سندھ کی ابتدائی دو وکٹیں محض 34 رنز پر گریں تو اسد شفیق نیاعظم خان کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑکر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم دونوں کھلاڑی بالترتیب 30 اور 27 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم نوجوان آلراؤنڈر حسان خان نے جب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کریز پر جوائن کیا تو سندھ کو جیت کیلئے 29 گیندوں پر 53 رنز درکار تھے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی تھیں مگر دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بلوچستان کے باؤلرز کو دباؤ کا شکار کردیااور پہلے عمر گل اور پھر خرم شہزادکے اوور میں بالترتیب17 اور 20 رنز بناکر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔سرفراز احمد 28 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسان خان نے 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔بلوچستان کے عماد بٹ اور خرم شہزاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی تو اوپنر امام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 60 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 92 رنز بنائے۔وہ 287 رنز بناکر فی الحال ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔ امام الحق نے عبدالواحد اور بسم اللہ خان کے ہمراہ بالترتیب 65 اور 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبدالواحد نے 32 اور بسم اللہ خان نے ناٹ

آؤٹ 16 رنز بنائے۔بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔سندھ کے حسان خان، انور علی اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بلوچستان کے امام الحق اور سندھ کے کپتان سرفراز احمد کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…