منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شرط ہارنے پر ثقلین مشتاق کو انوکھی سزا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اپنی شرط ہار گئے جس کے بعد اہلیہ کی جانب سے اْنہیں کھانا پکانے کی انوکھی سزا دی گئی ہے۔گزشتہ روز سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی

اہلیہ سے شرط لگائی تھی کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹوئٹس، 20 ہزار لائکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سابق کرکٹر شرط جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔اِس ضمن میں ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر اپنے اْس ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے جس پر اْنہوں نے اہلیہ سے شرط لگائی تھی۔سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کی تصویر پر 7 ہزار سے زائد ری ٹوئٹس، 43ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں جبکہ کمنٹس صرف 3 ہزار سے زائد آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی شرط ہار چکے ہیں۔ثقلین مشتاق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ سب کے تعاون کے لیے بے حد شکریہ۔’سابق کرکٹر نے شرط ہارنے پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ میں شرط ہار گیا ہوں اور اب مجھے سزا کے طور پر ایک ہفتے تک کھانا پکانا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…