منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول سامنے آگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کریگا ۔

اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 18 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،20 دسمبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہملٹن میں کھیلا جائیگا اور 22 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 26تا 30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائیگا اور 3تا7جنوری تک دوسرا ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…