پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بچپن کے یاروں کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں یادگارپرفارمنس

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بچپن کے یاروں دانش عزیز اور حسان خان نے سندھ کو سنٹرل پنجاب کے خلاف تیسری فتح دلادی ۔تفصیلات کے مطابق روایتی حریف سندھ اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائی تھیں۔

جہاں ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کی غرض سے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ جیتنا بہت اہم تھا۔ میچ کے آغاز میں بابر اعظم کی 9 چوکوں اور 3 چھکوں پر مشتمل 86 رنز کی اننگز نے میچ میں سنٹرل پنجاب کی گرفت مضبوط کردی تھی پھر شرجیل خان، خرم منظور اور سرفراز احمد کامحض 53 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹنا اوراعظم خان کا 32 رنز پر ہمت ہارجانا بھی سندھ پر شکست کے منڈلاتے بادلوں کو مزید گہرا کرنے لگا تھا۔مگر پچ پر اب بچپن کے دو پرانے دوست اکٹھے ہوچکے تھے، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین دانش عزیز اور نوجوان آلراؤنڈر حسان خان نے مطلوبہ رن ریٹ کے حصول کو اپنا پہلا ہدف بنایا۔ حسان خان کا کہنا ہے کہ جب وہ کریز پر پہنچے تو دانش عزیز نے انہیں پچ کے رویے کے بارے میں بتایا، پھر یہی فیصلہ ہوا کہ مطلوبہ رن ریٹ کو بڑھنے نہیں دینا اور کوشش کرنی ہے کہ ہر اوور میں کم از کم ایک باؤنڈری سندھ کے کھاتے میں آجائے تو باقی سنگلز اور ڈبلز سے کام چلا لیا جائیگا۔

دانش عزیز بھی اس حکمت عملی کی تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس صورتحال میں ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ وقت کریز پر گزارنا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے ابتدائی طور پر محتاط انداز اپنا یا لیکن پھر احسان عادل کے ایک اوور میں حسان خان کے جارحانہ انداز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

میچ کے 17ویں اوور میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر احسان عادل کو لگائے گئے حسان خان کے 3 چھکے سندھ کو فتح کے قریب لے گئے، اس سے قبل سندھ کو جیت کیلئے 24 گیندوں پر 37 رنز درکار تھے مگر اس اوور میں بنائے گئے 20 رنز کے بعد سنٹرل پنجاب کی جیت کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

نوجوان آلراؤنڈر حسان خان نے کہا کہ 17ویں اوور میں انہوں نے احسان عادل کو فِلک پر چھکالگایا جو اس اننگز میں ان کی فیورٹ یاد رہے گی جبکہ دانش عزیز نے احسان عادل کے اگلے اوور (میچ کے 19ویں اوور) میں لگائے گئے چھکے کو اپنی فیورٹ شاٹ قرار دیا ہے۔بالآخر دانش عزیز اور

حسان خان کی چھٹی وکٹ کے لیے 57سرنز کی شراکت نے سندھ کو روایتی حریف کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔ نوجوان کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بچپن کے دوست ہیں اور کراچی کے میدانوں میں اکٹھے کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے کھیل سے بخوبی آگاہ تھے

جس کا فائدہ انہیں گزشتہ روز میدان میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اکیڈمی، کلب کرکٹ اور پھر مختلف ایج گروپ میں اکٹھے پاکستان کی نمائندگی کی، ان سب کے تجربے نے گزشتہ روز فتح میں اہم کردار کیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ایونٹ میں روایتی حریفوں کا دوسرا ٹاکرا تھا، اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھی سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں بھی سندھ نے سنٹرل پنجاب کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…