بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کے دورہ سے قبل زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی)زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان میں کوویڈ 19 کی صورت حال اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے بائیو سیکور ببل کے انتظامات کا

جائزہ لینا ہے۔زمبابوے کی جانب سے پاکستان آنے والے وفد میں زیادہ تر افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفد 10 سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی اور ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوے کرکٹ کو بائیو سیکیور پروٹوکولز پہلے ہی بھجوا دیئے گئے ہیں جن پراطمینان کااظہارکیا گیا  وفد کے دورے کا مقصد صرف انتظامات دیکھنا ہے جبکہ سیریز پہلے ہی یقینی قرار دی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وفد کے تمام اخراجات زمبابوے کرکٹ کی ذمہ داری ہے، وفد کے دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے اپریل میں دورہ زمبابوے پر بھی بات ہو گی۔واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…