ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے مشاورت مکمل، 3 نوجوان کھلاڑیوں کی قسمت بھی چمک اٹھی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (این این آئی)زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی،پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئندہ ماہ سے انٹر نیشنل سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان شاہین کی بھی نیوزی لینڈ روانگی پاکستان ٹیم کیساتھ ہی شیڈول ہے اس لیے زمبابوے ہوم سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں

کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی مصباح الحق نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز کے ساتھ ابتدائی مشاورت ملتان میں کی اور اب ساتھی کوچز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ ہفتے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے،دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 35 کھلاڑیوں کو فائنل کیے جانے کا امکان ہے، اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی شامل ہوں گے،زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا،عبداللہ شفیق، زیشان ملک اور زیشان اشرف کو اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا، ون ڈے اسکواڈ میں ایک دو تبدیلیوں کا عندیہ مصباح الحق پہلے ہی دے چکے ہیں،پاکستان شاہین میں ٹاپ پرفارمرز کو شامل کیا جائیگا، پاکستان شاہین نے نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ، پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے،پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسری ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی۔آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا دونوں

فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے ساتھ سرفہرست ہے ، بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے،جنوبی افریقا کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے

اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے ، انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے، جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔جبکہ بال ٹیمپرنگ کرنے والے سسیکس کے فاسٹ بولر مچل کلیڈن پر 9 میچز کی پابندی عائد

کردی گئی۔ 37 سالہ رائٹ آرم میڈیم پیسر مچل کلیڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل کی سماعت کے دوران 23 اگست کو مڈل سیکس سے باب ولس ٹرافی میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کا اعتراف کیا، چونکہ سسیکس کی جانب سے پہلے ہی آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے فاسٹ بائولر پر 6 میچز کی پابندی عائد کردی گئی تھی جو وہ کاٹ بھی چکے ہیں، اس لیے اب کسی بھی فارمیٹ کے

مزید 3 میچز نہیں کھیل پائیں گے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے سے منع کیا تاہم پسینے کے استعمال کی اجازت تھی، حال ہی میں انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف

ٹیسٹ سیریز میں بھی بولرز کو تھوک کے استعمال سے سختی سے منع کیا گیا تھا، گیند کو چمکانے کیلیے کسی بھی قسم کی مصنوعی چیز کے استعمال کی بھی سختی سے ممانعت اور ایسا کرنے پر بال ٹیمپرنگ کا جرم عائد ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…