ٹرائی ایتھلیٹ ریس میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ،کھلاڑی تیسری پوزیشن حاصل کر سکتا تھا لیکن وہ دوسرے کھلاڑی کا انتظار کیوں کرنے لگا؟ شاندار مثال قائم

27  ستمبر‬‮  2020

بارسلونا (این این آئی)اسپین میں ہونے والی ٹرائی ایتھلیٹ ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل فنشنگ لائن سے چند قدم پہلے غلط سمت میں چلے گئے، ان کی اس غلطی کے باعث پیچھے سے آنے والے ڈیاگو مینٹریگا آسانی سے فنش لائن عبور

کرکے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتے تھے تاہم انہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظار کیا اور ٹیگل کو فنش لائن پار کرنے دی۔بارسلونا میں ہونے والی ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل تیسری پوزیشن پر آرہے تھے تاہم فنشنگ لائن سے ذرا پہلے وہ تیزی سے دوڑتے ہوئے غلط سمت میں چلے گئے، ان کے پیچھے آنے والے برٹش رنر مینٹریگا درست سمت میں گئے تاہم اْنہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور فنشنگ لائن سے پہلے رک گئے،وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جسے بہت سے افراد دیکھ چکے ہیں۔مینٹریگا کا کہنا تھا کہ حریف رنز پوری ریس میں ان سے آگے تھے اس لئے تیسری پوزیشن اْن کا حق تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…