پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر عمر گل کا کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

25  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستانی کرکٹر عمر گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔عمر گل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے خاندان سے مشورے کے بعد

کیا۔اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے بہت عزت ملی۔ مستقبل میں بھی مختلف کردار میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔عمر گل نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے لیول ٹو کوچنگ کورس کر رکھا ہے۔کرکٹ کریئر کے دوران عمر گل کو فٹنس کے مسائل کا سامنا رہا۔ اس کے باوجود انہوں نے 47 ٹیسٹ میچز، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے اپنا آخری میچ 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔عمر گل نے 125فرسٹ کلاس میچز میں 479کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں 161میچز میں 215وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ عمر گل کا آخری ایونٹ ہوگا جو کہ 30 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…