جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

زمبابوے کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا،

ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے،اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نیبہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمبابوے کو دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے اپنا 32 رکنی اسکواڈ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے جو اس دوران اپنے وارم اپ میچز بھی آپس میں کھیلیں گے۔کووڈ19 پروٹوکولز کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کووڈ19 ٹیسٹ ہرارے سے کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی، اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ اسلام آباد آمد پر لیا جائے گا جن کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا اسلام آباد میں لیا گیا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران اگر کسی فرد کے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے اور اس دوران اس کے مسلسل 2 کووڈ19 ٹیسٹ منفی آنے لازمی ہوں گے۔زمبابوے کے خلاف سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…