منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

جنوبی افریقی حکومت نے کرکٹ بورڈ تحلیل کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2020 |

جوہانسبرگ /دبئی(این این آئی)جنوبی افریقا کی حکومت نے کرکٹ بورڈ تحلیل کر کے تمام معاملات کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔جنوبی افریقا کی اسپورٹس کنفریڈریشن اینڈ اولمپکس کمیٹی (ایس اے ایس سی او سی) نے کرکٹ ساؤتھ افریقا کو ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایس اے ایس سی او سی روی گوندر کے مطابق یہ انتہائی قدم کرکٹ ساؤتھ افریقا کی گورننس اور منفی سوچ کے

باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے معاملات اس وقت بحران کا شکار ہوئے جب ادارے کے کنڈکٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی اور اس رپورٹ کی بنا پر اگست میں کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو مستعفی کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو تھابنگ مور کو برطرف کیے جانے سے 9 ماہ قبل بھی معطل کیا گیا تھا تاہم بورڈ کی جانب سے اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا۔روی گوندر کا کہنا ہے ہم نے بورڈ سے سائیڈ پر ہونے کا کہا تھا تاکہ ہم بورڈ کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں جو ایک ماہ میں ہمیں رپورٹ کرے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کو گورننس کے معاملات پر اسپانسرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا کی مرد اور خواتین کرکٹ ٹیموں کے 30 کھلاڑیوں کی جانب سے 5 ستمبر کو ہونے والے کرکٹ جنوبی افریقا کے سالانہ جنرل اجلاس کو مؤخر کرنے کے لیے باقاعدہ خط لکھا گیا۔حکومت کی مداخلت کے باعث آئی سی سی جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔تاہم روی گوندر کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ جنوبی افریقا کو معطل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن ہم پراعتماد ہیں کہ ہمارا فیصلہ قانونی ہے اور آئی سی سی اسے تسلیم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…