ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

معروف بھارتی کرکٹر گہری کھائی میں گر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت کے معروف کرکٹر 250 فٹ گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے ہیں جس پر مہندرا سنگھ دھونی، شیکھر دھون، کیدر جادھیو اور دیگر کرکٹرز نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجی ٹرافی کھیلنے والے بھارتی

کھلاڑی شیکھر گولی 250 فٹ گہری کھائی میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئے، وہ دوستوں کے ساتھ ٹریکنگ کرنے گئے تھے۔یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ناسک ضلع میں پیش آیا جہاں وہ کچھ دوسوں کے ساتھ ناسک کے اگت پوری ہل سٹیشن پر ٹریکنگ کیلئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر توازن بگڑنے کے سبب شیکھر گولی کھائی میں گرے، اگت پوری پولیس تھانے کے ایک افسر کے مطابق ان کی لاش بدھ کی صبح 10 بجے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ گولی نے دو فرسٹ کلاس میچز کھیلے، وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور لیگ سپنر تھے جبکہ مہاراشٹرا کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ بھی تھے اور فی الحال انڈر 23 ٹیم کے فٹنس ٹرینر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ شیکھر گولی مہاراشٹرا کرکٹ میں ایک بڑا نام تھا، بطور کوچ اور فٹنس ٹرینر انہوں نے کافی نام کمایا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو اور شیکھر دھون جیسے کرکٹرز انہیں اچھی طرح جانتے تھے اور ان سب نے ان کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…