ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عام دنوں میں پانی کوترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے،وسیم اکرم کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے اسٹارآل رائونڈر اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بارشوں کے باعث مسائل سے پریشان اہلیان کراچی سے ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں بارشوں کی وجہ سے

مشکلات کا شکار اہلیان کراچی سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ میں اہلیان کراچی سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں، انگلینڈ میں بیٹھ کر جو تصاویر اور ویڈیوز ہم دیکھ رہے ہیں وہ بہت ہی افسوسناک ہیں اور یہ سب دیکھ کر ہم بہت پریشان بھی ہیں، لہذا ہم اہلیان کراچی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں محفوظ رہیں اور کسی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عام دنوں میں پانی کوترسنے والا شہر کراچی اب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، میں اپنی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے اہلیان کراچی سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں اور اپنے دوستوں یا پھر کسی دیگر محفوظ مقام پر پناہ لیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…