اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کاآئین تبدیل کرنیکافیصلہ کرلیا ہے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین پاکستان کرکٹ بورڈکی طرزپربنایاجائیگا۔ بدھ کو سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیراعظم کوفیڈریشن کے
امورپربریفنگ دی ۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ پرمکمل اظہاراعتماد کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ فیڈریشن کاانتظامی ڈھانچہ فوری طورپرپی سی بی کی طرزپربنایاجائے۔وزیراعظم نے پی ایچ ایف حکام کوپی ایس ایل طرزکی ہاکی لیگ کرانے کی ہدایت کی ۔عمران خان نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمزقائم کرنیکی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کیساتھ مل کراکیڈیمزکاقیام عمل میں لائیں،ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قومی کھیل کو بحال کرکے ماضی کاعروج واپس لایاجائیگا،۔برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔