اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا قذافی سٹیڈیم کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، پی سی بی کے کرنل اشفاق اور اظہر ہاشمی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ نادیہ ثاقب، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فرخ بھی شریک ہوئے۔جی ایم ای سی ایس پی جاوید لودھی، پی پی پی سیل پی اینڈ ڈی بورڈ مریم نصیر

نے بھی شرکت کی۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بنانے کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہوٹل کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید ہوٹل تعمیر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی تعمیر سے انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے لاہور بند نہیں کرنا پڑے گا۔انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ہوٹل کی تعمیر آئی سی سی اور سپورٹس کی عالمی تنظیموں کے ایس او پیز کے مطابق کی جائیگی. فائیوسٹار ہوٹل میں سپورٹس میوزیم بنانے کابھی منصوبہ ہے. رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ فائیوسٹار ہوٹل کی جلداز جلد تعمیر کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سے کھلاڑیوں اور شائقین کو بہترین سہولت میسر آئے گیفائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سپورٹس کی ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…