جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں کیا  باکسر عامر خان بھی وزیر اعظم پر برس پڑے،نوازشریف کی کھل کر تعریف

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پچھلی حکومت میں نوازشریف نے ہماری مدد کی تھی جب کہ موجودہ حکومت نے باکسنگ کے علاوہ باقی تمام سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دعوت پر پاکستان جا کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی بنائی، لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان سے آئے میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اب تک کچھ نہیں کیا۔پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے انہیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، جس کی وجہ سے پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتیں ابھر کر سامنے نہیں آتیں۔  انہوں نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ وفاقی بجٹ میں جو کھیلوں کے لیے بجٹ رکھا جاتا ہے اس کی رقم کہاں خرچ ہوئی ہے؟ اگر حکومت ہمیں بجٹ فراہم کریں تو ہم پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر کے بعد میں اپنی فائٹ کا سوچ رہا ہوں، جس کا حتمی فیصلہ جلد ہی کر لوں گا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…