جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھانجے کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ ملنے پر جاوید میانداد کا بڑا یوٹرن سخت تنقید کے بعدسابق کپتان نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد نے سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ اپنے ویڈیو لاگ میں جاوید میانداد نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے۔میں سیاست میں آئوں گا اور بتائوں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا ۔ کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔سیاست میں آکر انکو بتائونگا کیسے نظام کو چلاتے ہیں۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں؟لگ رہا ہے کہ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیںگیا، کرکٹ بورڈ میں سب جاہل اور نااہل بھرتی کردئیے جنہیں پتہ ہی نہیں کرکٹ کیسے چلاتے ہیں۔عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ کرکٹرز آج روڈ پر آگئے ہیں، کوئی مزدوری کررہا ہے تو کوئی رکشہ اور کوئی بائیک چلا رہا ہے۔جاوید میانداد نے دعویٰ کیا کہ آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…