ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کونسی بڑی ٹیم  اکتوبر میں پاکستان آئے گی چیف ایگزیکٹو پی سی بی  وسیم خان  نے تصدیق  کر دی 

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کیلئے زمبابوے کی ٹیم اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔برٹش ایشین ٹرسٹ کے ویبینار میں گفتگو کے دوران وسیم خان نے کہا کہ

کورونا وائرس وباء کی وجہ سے سب کچھ رکا ہوا تھا، ایسے میں کرکٹ کی واپسی بھی اہم تھی، انگلینڈ ٹیم بھیجنا آسان فیصلہ نہ تھا، جب 10 پلیئرز کے ٹیسٹ مثبت آئے اس کے بعد کافی دبائوبھی تھا۔وسیم خان نے کہاکہ پاکستان میں اکتوبر سے کرکٹ سیزن شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، ڈومیسٹک سیزن اور انٹرنیشنل سیریز کیلئے بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے بھی رہنمائی لی جارہی ہے کیوں کہ انگلش بورڈ کو بائیو سیکیور ماحول کی تیاری کا تجربہ ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عبوری پروگرام کے تحت زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے اکتوبر کی 20 تاریخ کو پاکستان پہنچے گی اور دو ہفتے قرنطینہ میں گزارے گی جس کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے سے سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…