منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹنڈولکر نے اپنی پہلی گاڑی کی کھوج کے لیے مداحوں سے مدد کی اپیل کر دی

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ انھیں ان کی پہلی کار ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ بی بی سی کے مطابق ان کے مداح بخوبی واقف ہیں کہ سچن گاڑیوں کے شوقین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی گاڑی ماروتی 800 تھی۔

یہ 1990کی دہائی میں انڈیا کی مشہور چھوٹی گاڑیوں میں سے ایک ہے جو سچن کے علاوہ شاید بہت سے انڈین شہریوں کی پہلی کار ہوگی، اس کا موازنہ پاکستان میں سوزوکی مہران سے کیا جاتا ہے۔سچن نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر انھیں اس کار کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ ان سے رابطہ کریں تاہم انھوں نے اس کار کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔سچن ٹنڈولکر 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم وہ انڈیا میں معروف شخصیات میں سے ایک ہیں۔ایک ویب شو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پیشہ ورانہ کرکٹر بننے کے فورا بعد یہ کار خریدی تھی۔سچن یہ کار خریدنے کے بعد ان لاکھوں انڈین میں سے ایک بن گئے تھے جنھوں نے ماروتی 800 سے اپنی پہلی کار چلانا شروع کی،ان لوگوں کے لیے یہ کار سے بڑھ کر ایک چیز تھی جو خواہشات اور رتبے کی علامت تھی۔اسی لیے 2014میں جب ماروتی کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ مزید یہ کار نہیں بنائیں گے تو کئی شہریوں نے افسوس ظاہر کیا اور اس گاڑی سے جڑی اپنی یادوں پر روشنی ڈالی۔سچن کے مطابق انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی شہرت میں اضافے کے بعد یہ کار فروخت کر دی تھی۔ انھوں نے شو کے دوران اپنے گاڑیوں کے شوق کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے گھر کے قریب ایک سینما گھر تھا جہاں لوگ اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے اور اسی میں بیٹھ کر فلم دیکھا کرتے تھے۔ تو میں اور میرا بھائی ہماری بالکونی میں کھڑے ہو کر گھنٹوں تک ان گاڑیوں کو دیکھا کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…