ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستان آنے کیلئے تیار

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائوتھمپٹن (این این آئی)انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی ہوگی، پاکستان کی وکٹیں فلیٹ اور انگلینڈ سے مختلف ہیں جس پر بیٹنگ کرنا وہ پسند کریں گے، دورے کا فیصلہ کرنا ان کا اختیار نہیں لیکن جب بھی ہوگا انہیں ذاتی طور پر پاکستان جانا پسند ہوگا۔میڈیا کے

سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک اچھا ملک ہے، وہاں جب ٹیسٹ کرکٹ واپس آئی تھی تو عوام کے جذبات دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے کھلاڑیوں سے بھی پوچھا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ کھیل کر کیسا لگا ، سب کا یہی کہنا تھا کہ کافی مثبت محسوس ہوا۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے بعد کرکٹ کے بیک لاگ کو بھی کلیئر کرنا ہے ایسے میں شیڈول دورے سے قبل کی سیریز کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں خراب روشنی کی وجہ سے وقت کے ضیاع پر بات کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ اس حوالے سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی ہونی چاہیے، امپائرز نے جو فیصلہ کیا وہ قوانین کے مطابق کیا اور جب تک آئی سی سی اس معاملہ پر کچھ نہیں کرتی، یہ معاملہ فیلڈ پر امپائرز یا پلیئرز کے کنٹرول میں نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے تجویز دی کہ مستقبل میں خراب روشنی یا موسم کی وجہ سے اوورز کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے کھیل کو آدھا گھنٹہ پہلے شروع کیا جاسکتا ہے تاہم جو روٹ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساوتھمپٹن میں تیسرے ٹیسٹ میں ایسا ہوتا یقینی دکھائی نہیں دے رہا کیوں کہ تیسرے ٹیسٹ میں ایسا کرنے کیلئے دونوں بورڈز کو بہت کچھ ڈسکس کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…