جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھونی آیا ، کھیلا اور اس نے فتح کر لیا  وسیم اکرم کاسابق بھارتی کپتان کو خراج تحسین

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق پاکستان کپتان وسیم اکرم نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں

سے ایک تھا۔ وسیم اکرم ے کہاکہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا،کھیلا اور اْس نے فتح کرلیا، دھونی نے بطور کپتان بھارت کوورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا کامیاب ترین کپتان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیز دلوائیں جن میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…