دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنگا رنگ خاکے میں پاکستان کے کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے معذرت کرلی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ خاکے میں ترمیم کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ویب کا خاکہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شئیر کیا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس رنگا رنگ خاکے میں دنیا کے تمام سرکردہ کرکٹرز دکھائی دے رہے ہیں نہیں ہے تو کوئی پاکستان کرکٹر شامل نہیں حتیٰ کہ خاکہ بنانے والے نے ٹی ٹوئنٹی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بابر اعظم کو بھی نظر انداز کر دیا اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔غیر معروف آرٹسٹ ڈیوڈ ویب کے اس خاکے کو کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا صفحے پر شئیر کر دیا اور لکھا کہ ڈیوڈ ویب کے اس خاکے میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت سے ممالک کے بہت سے رنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ تھے، حقیقی طور پر مجھ سے اس وقت نظر انداز ہوا جب میں کچھ کر رہا تھا اور مجھے نہیں محسوس ہو رہا تھا کہ میں کیا کر چکا ہوں اور کیا نہیں۔ بلاشبہ میں نے یہ ارادی طور پر نہیں کیا، میں اس میں ترمیم کروں گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنگا رنگ خاکے میں پاکستان کے کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے معذرت کرلی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ خاکے میں ترمیم کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ویب کا خاکہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شئیر کیا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس رنگا رنگ خاکے میں دنیا کے تمام سرکردہ کرکٹرز دکھائی دے رہے ہیں نہیں ہے تو کوئی پاکستان کرکٹر شامل نہیں