ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے، لگ رہا ہے آپ خدا بنے بیٹھے ہو‘‘آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفورڈ اور کیمبرج گیا ہی نہیں ،سابق قومی کھلاڑی میاندادوزیراعظم عمران خان پر برس پڑے ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیوں کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے،میں سیاست میں آئوں گا اور بتائوں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے،اب میں سیاست پربھی بات کروں گا۔ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا،کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا،

میں نے ہی عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں1992کے ورلڈ کپ کی ٹیم رکن جاوید میاں داد نے کہا کہ اللہ معاف کرے آپپتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔لگ رہا ہے آپ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفورڈ اور کیمبرج گیا ہی نہیں ہے۔جن لوگوں کو پی سی بی میں لائے ہیں ان کے بارے میں سوچو کہ کون کھا تا ہے اور کون نہیں،عمران خان کو ملک کا خیال ہی نہیں ہے۔انہوں نے احسان مانی کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس نے آپ کی کیا مدد کی تھی۔آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ میں پاکستان آرمی کا شکر گزار ہوں جس نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ کھلاڑی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔جیو اور جینے دو،پاکستانیوں اور پاکستان کو فروغ دے۔میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔جاوید میاں داد نے کہاکہ پاکستان میں عظیم کرکٹرز اور قابل کرکٹ ایڈمنسٹریٹرز موجود ہیں پھر بیرون ملک سے لوگوں کو پاکستان لاکر کرکٹ چلانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔پی سی بی میں جاہل لوگ بیٹھے ہیں جنہیں کرکٹ کا پتہ نہیں ہے۔ایسے لوگوں کو کرکٹ کی الف ب کا پتہ نہیں ہے۔جو ملک کے لئے غلط کریں گے میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے پی سی بی چیئر مین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا براہ راست نام لینے سے گریزکیا اور کہا کہ اگر وہ چوری کرکے بھاگ جائیں گے تو انہیں کون پکڑے گا۔اگر پاکستان میں قابل لوگ نہیں ہیں تو پھر آپ باہر سے ضرور لائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…