ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے 3 ایتھلیٹس پر 4، 4 برس کی پابندی عائد

12  اگست‬‮  2020

کھٹمنڈو (این این آئی)ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے 3 ایتھلیٹس کو 4 ، 4 برس کی پابندی کا سامنا ہے جبکہ ساؤتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔گزشتہ برس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 2 گولڈ میڈلسٹ محبوب علی، محمد نعیم اور برانز میڈلسٹ سمیع اللہ شامل ہیں۔400 میٹر ہرڈلز اور 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتنے والے محبوب علی اور محمد نعیم نے بی سیمپل کرایا تھا اور وہ بھی

مثبت آیا جب کہ سمیع اللہ نے قوت بخش ادویات کا استعمال تسلیم کیا اور بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واڈا قوانین کے مطابق تینوں ایتھلیٹس پر 4 ، 4 برس کی پابندی لگا دی گئی ہے اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ساؤتھ ایشین گیمز کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان 5 میڈلز سے محروم ہوگیا۔اب ایتھلیٹس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والا کیش پرائز بھی واپس کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…