یاسر شاہ کیخلاف نازیبا الفاظ  انگلینڈ کے براڈ پر انکے والد نے جرمانہ عائد کردیا دلچسپ صورتحال

12  اگست‬‮  2020

لندن (این این آئی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قواعد کی خلاف ورزی پر ان کے والد اور میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔براڈ پر پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ اور ایک منفی پوائنٹ بھی دیا گیا ہے،

خیال رہے کہ انگلینڈ نے اس میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔اسٹورٹ براڈ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور کرس براڈ کے فیصلے کو بھی تسلیم کیا۔کرس براڈ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ہیں اور اب وہ آئی سی سی کے میچ ریفری کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہیں جبکہ ان کے بیٹے طویل عرصے سے ٹیم کا حصہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرس براڈ عام طور پر ان میچوں میں اپنے فرائض انجام نہیں دیتے جس میں ان کا بیٹا کھیل رہا ہو۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں کے نتیجے میں کرس براڈ کو انگلینڈ کے امپائروں کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور وہ تین میچوں کی سیریز میں ریفری ہوں گے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی انہوں نے خدمات انجام دی تھیں، جس میں انگلینڈ نے 1ـ2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹر پر ازراہ مذاق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کرسمس کارڈ سے باہر تھے اور فہرست پیش کی۔خیال رہے کہ اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اور دوسری اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پہلی اننگز میں ناقابل شکست 29 رنز بھی بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ نے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شان دار شراکت کے باعث میچ پاکستان سے چھین لیا تھا اور 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔جوز بٹلر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یاسر شاہ کا شکار بنے لیکن کرس ووکس نے عمدہ کھیل جاری رکھا اور 120 گیندوں میں 84 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر کرس ووکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 اگست کو ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا جہاں انگلینڈ کو 0ـ1 کی برتری ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…