بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر وسیم اکرم کپتان اظہر علی پر بڑس پڑے

datetime 9  اگست‬‮  2020 |

مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کپتان اظہر علی پر برس پڑے ۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے

کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔سابق فاسٹ بولر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔ خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو  پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا۔مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…