جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایبٹ آباد میں کرکٹ جنون، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول  شعیب اختر بھی گن گانے لگے

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی) سوشل میڈیا پر ایبٹ آباد کے ایک گاؤں نکرموجوال میں منعقد کرکٹ میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں پاکستانیوں کا کرکٹ جنون صحیح معنوں میں نظر آرہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی شاکر عباسی نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں مقامی لوگوں کو عید کے موقع پر ہونے والے کرکٹ میچ کھیلتے دیکھا گیا

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں یہاں ایک ایسا منفرد گراؤنڈ دکھانے جا رہا ہوں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اپنے ٹوئٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوںنے لکھا کہ یہ ویڈیو آخر تک لازمی دیکھیں تاکہ آپ کو پاکستانیوں کے کرکٹ کے لیے جذبات کا پتہ چل سکے۔شاکر عباسی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی سطح پر ایک میچ کھیلا جارہا ہے جس میں کھیلنے والی ٹیم کو 3 گیندوں پر 4 رنز چاہیں اور آخر میں بیٹسمین چوکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیتا ہے۔میچ کے فیصلے کے بعد دور پہاڑیوں پر میچ سے لطف اندوز ہونے والے کرکٹ شائقین جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے اور خوشی منانے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے سپورٹرز بھاگتے دوڑتے میچ کے مقام پر پہنچتے ہیں اور خوشی کا اظہار مقامی انداز میں کرتے ہیں۔صارف نے لکھا کہ ایسا نظارہ کرکٹ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے، ویڈیو شیئر کرنے والوں میں اور اسے وائرل کرنے میں مشہور و معروف شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔رمیز راجہ نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے جس طرح کا جنون پایا جاتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…