سابق کپتان سرفرازاحمد کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر مداح شدید برہم،مصباح الحق نے بھی حیرت انگیز جواب دیدیا، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا

7  اگست‬‮  2020

مانچسٹر (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو مانچسٹر ٹیسٹ میں 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔مانچسٹر ٹیسٹ میں اب تک قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کے بعد دوسرے روز کھیل کے آخری سیشن میں پاکستانی بولرز نے بھی انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تاہم ان سب کے باوجود تذکرہ ہو رہا ہے کہ

سابق کپتان سرفراز احمد کو گراؤنڈ میں پانی اور جوتے دیکر بجھوانے کا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کو بیان کر رہا ہے، کسی نے کھیل کا حصہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ سابق کپتان کی بے قدری کی گئی ہے اور سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے انہیں عزت نہیں دی گئی،دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے بھی اس حوالے سے سوال ہوا۔آن لائن پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں، میں ٹیم کا کپتان تھا تاہم 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میں گراؤنڈ میں گیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے، سرفراز احمد زبردست انسان، لڑکا اور کھلاڑی ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ تین چار کھلاڑیوں نے باری باری سیشن کے حساب سے ذمہ داری نبھانی تھی اور گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی مدد کرنا تھی، اس میں کسی کی بے قدری کرنا اور کسی کو عزت نہ دینے کی کوئی بات نہیں ہے، یہ ٹیم گیم ہے اور اچھی ٹیم کی یہی نشانی ہوتی ہے۔ سرفراز احمد کو مانچسٹر ٹیسٹ میں 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔مانچسٹر ٹیسٹ میں اب تک قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کے بعد دوسرے روز کھیل کے آخری سیشن میں پاکستانی بولرز نے بھی انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تاہم ان سب کے باوجود تذکرہ ہو رہا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو گراؤنڈ میں پانی اور جوتے دیکر بجھوانے کا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کو بیان کر رہا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…