اولڈٹریفورڈ( آن لائن )شان مسعود 24 سال کے طویل عرصے بعد انگلینڈ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے اوپنر بن گئے۔اس سے قبل سابق عظیم بلے باز سعید انور نے 1996 میں اوول کے میدان میں سنچری بنائی تھی، جس کے بعد آج تک کوئی بھی پاکستانی اوپنر اس طرح کی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تھا۔شان مسعود نے نہ صرف طویل عرصے بعد انگلینڈ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ٹیسٹ کیریئر
میں مسلسل تیسری سنچری بنانے کا اعزاز بھی پایا جو پاکستان کے چند بلے بازوں کو ہی حاصل ہے۔اس سے قبل ظہیر عباس نے 83-1982، مدثر نذر نے 1983، محمد یوسف نے 2006، یونس خان نے 2014، مصباح الحق نے 2014 میں مسلسل تین سنچریاں بنائی تھیں۔خیال رہے کہ 2014 میں مسلسل سنچریاں بنانے والے سابق کپتان مصباح الحق اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور یونس خان بیٹنگ کوچ ہیں۔